You are currently viewing چوہدری پرویز الٰہی کسی صورت پنجاب اسمبلی نہیں توڑیں گے، ناصر حسین شاہ

چوہدری پرویز الٰہی کسی صورت پنجاب اسمبلی نہیں توڑیں گے، ناصر حسین شاہ

سکھر (ڈیسک) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کبھی بھی پنجاب اسمبلی نہیں توڑیں گے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ پاکستان میں دو سیاسی سوچ ہیں، ایک پارلیمنٹ کو مضبوط اور دوسری تحلیل کرنے والی ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ خان صاحب اور ان کےحواری پارلیمنٹ تحلیل کرنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی خود کہہ چکے ہیں کہ 99 فیصد اراکین اسمبلی تحلیل کے حامی نہیں۔