You are currently viewing چوہدری پرویز الٰہی رہائی کے بعد فوری طور پر دوبارہ گرفتار

چوہدری پرویز الٰہی رہائی کے بعد فوری طور پر دوبارہ گرفتار

لاہور (ڈیسک) چوہدری پرویز الٰہی کو انسداد بدعنوانی عدالت سے رہائی پانے کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
اینٹی کرپشن کورٹ نے پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی کو ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس سے بری کر دیا تھا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن پولیس سخت سکیورٹی میں ضلع کچہری لے کر پہنچی ، سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے کمرہ عدالت میں اپنے برخوردار سے بھی ملاقات کی۔
پرویز الٰہی کے وکیل ایڈووکیٹ رانا انتظار نے عدالت کے سامنے کہا کہ تمام منصوبوں سے متعلق دستاویزات موجود ہیں جس پر عدالت نے واضح کیا کہ دلائل سننے کے بعد قانون کے مطابق فیصلہ کر نا ہے۔
عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر حکم دیا کہ اگر پرویز الٰہی کے خلاف کوئی اور مقدمہ نہیں تو انہیں فوری رہا کیا جائے۔
پرویز الٰہی کی رہائی کے فوری بعد اینٹی کرپشن پولیس نے انھیں پھر گرفتار کر لیا، ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ ہم فیصلے کے خلاف اپیل کر رہے ہیں، فیصلہ پر اعتراض ہے، پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا۔