You are currently viewing چوہدری پرویز الٰہی ایک بار پھر ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار

چوہدری پرویز الٰہی ایک بار پھر ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار

لاہور (ڈیسک) سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب، تحریکِ انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو ایف آئی اے نے پھر گرفتار کر لیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے چوہدری پرویز الٰہی کو مقدمہ نمبر 6 میں گرفتار کیا ہے۔
لاہور کی عدالت نے 24 جون کو ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ضمانت منظور کی تھی اور ضابطے کی کارروائی کے بعد آج ان کی رہائی متوقع تھی۔
ایف آئی اے نے انہیں رہائی سے قبل ہی گرفتار کر کے ضلع کچہری میں پیش کر کے 14 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔