You are currently viewing چنیوٹ: سی ٹی ڈی کے ہاتھوں خطرناک دہشت گرد مارا گیا

چنیوٹ: سی ٹی ڈی کے ہاتھوں خطرناک دہشت گرد مارا گیا

چنیوٹ (نیوز ڈیسک) سی ٹی ڈی نے 50 افراد کے قتل میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد کو مقابلے کے دوران ہلاک کردیا۔
سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع پر چنیوٹ کے علاقے میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میںخطرناک دہشتگرد غضنفر ندیم مارا گیا۔
حکام کا بتانا ہے کہ 50 افراد کے قتل میں ملوث دہشت گرد غضنفر ندیم کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد غضنفر ندیم فیصل آباد میں 11 بڑی کارروائیوں میں ملوث تھاجس میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے بھی شامل تھا ۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ غضنفر ندیم مذہبی منافرت پر مبنی دہشتگردی کی کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملے کے علاوہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔
کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے گولہ بارود اور اسلحہ قبضے میں لینے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.