You are currently viewing چاکلیٹی ہیرو کی اہلیہ سلمیٰ مراد انتقال کرگئیں

چاکلیٹی ہیرو کی اہلیہ سلمیٰ مراد انتقال کرگئیں

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی اہلیہ سلمیٰ مراد انتقال کرگئیں۔
سلمی مراد کافی عرصہ سے علیل تھیں، ان کے سوگواروں میں 2 بچے بیٹی عالیہ مراد اور بیٹا عادل مراد شامل ہیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ 14 اکتوبر بمقام مسجد و امام بارگاہ یثرب ڈیفنس فیز 4 میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ان کے صاحبزادے اور اداکار عادل مراد بیرون ملک ہیں جو کل پاکستان پہنچیں گے۔
صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے ان کے انتقال کے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سلمیٰ مراد آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی پرانی ممبر تھیں۔
سلمیٰ مراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سلمیٰ مراد نہایت نفیس خاتون تھیںجن کے ساتھ اکثر ادبی میلوں میں ملاقات کا سلسلہ رہتا تھا۔