You are currently viewing چاغی،پاک ایران تجارتی راہداری زیروپوائنٹ چھ ماہ کی بندش کے بعد کھول دی گئی
General view of a closed gate at Pakistan and Iran's border posts, after Pakistan sealed its border with Iran as a preventive measure following the coronavirus outbreak, at the border post in Taftan, Pakistan February 25, 2020. REUTERS/Naseer Ahmed - RC2P7F95IX8H

چاغی،پاک ایران تجارتی راہداری زیروپوائنٹ چھ ماہ کی بندش کے بعد کھول دی گئی

چاغی(ڈیسک)تفتان سرحد پر واقع پاک ایران تجارتی راہداری زیروپوائنٹ چھ ماہ کی بندش کے بعد کھول دی گئی جس کے بعد ایران سے خوردونوش اور دیگر ضروری اشیا کی درآمد شروع ہوگئی۔

تفتان کی مقامی انتظامیہ کے حکام کے مطابق ایرانی حکام نے مذکورہ گیٹ کھولنے سے قبل اسسٹنٹ کمشنر تفتان ظہور احمد و دیگر حکام سے ملاقات کی جس میں زیروپوائنٹ کی اوقات کار اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔حکام کے مطابق ایرانی حکام کی جانب سے زیروپوائنٹ کھولنے کے بعد مقامی تاجروں اور مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ خیال رہے کہ زیروپوائنٹ سے دونوں ممالک کی سرحدی علاقوں میں آباد تاجر ٹیکس فری تجارت کرتے ہیں۔ حکام کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے کوئی واضح وجہ بتائے بغیر طویل عرصے تک زیروپوائنٹ بند رکھنے کے خلاف مقامی تاجروں، مزدوروں اور سیاسی کارکنوں نے متعدد بار احتجاج کیا جس کو بنیاد بناکر اسسٹنٹ کمشنر تفتان نے ایرانی حکام کے ساتھ گفت و شنید کی جس کے بعد زیروپوائنٹ کا کھلنا ممکن ہوگیا۔