کراچی (اسٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ چار سیاسی جماعتیں انسانیت کی راہمیں رکاوٹ ہیں پاکستانی عوام حوصلے نہ ہاریں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے ۔ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے پٹواریوں اور انتظامی طاقت کے زریعے انتخابات کرائے دھاندلی زدہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو ہی کامیاب ہونا تھا ۔ لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جس طرح حضور ﷺ نے13 سال کی جدوجہد کے بعد فلائی ریاست قائم کی اور ایسا عدل و انصاف کا معاشرہ دیا جس سے ہر انسان خوش ہے ۔ ہم بھی اسی طرح عدل و انصاف کا نظام قائم کرنا چاہتے ہیں ۔ انھوں نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو متنبہ کیا کہ وہ دہشت گردی اور کرپشن سے بند کردیں ورنہ عوام ان کا گھیراو کریں گے ۔ وی آئی پی کچلر کے خلاف تحریک چلاؤں گا آئندہ خیبر پختون خواہ میں کسی وی آئی پی کے لیے ٹریفک بند نہیں کیا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی کامیابی سے واضح ہوگیا کہ عوام نیا پاکستان چاہتے ہیں جہاں پر سب کو برابری کے حقوق حاصل ہوں گے ۔ دھاندلی سے کامیاب ہونے والے کرپشن کرکے اربوں روپے باہر بھیجتے ہیں ۔ انھوں نے بلاول بھٹو کے پروٹوکول کی وجہ سے جاں بحق ہونے والی معصوم بچی کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سانحہ پشاور کے بعد قوم اکٹھی تھی اب پھر قوم چوروں اور دہشت گردوں کے خلاف اکٹھی ہوگئی ہے ہم مقابلہ کریں گے اور نیا پاکستان بنائیں گے

چار سیاسی جماعتیں انسانیت کی راہ میں رکاوٹ ہیں عمران خان
- Post author:نیوز پاکستان
- Post published:24/12/2015 18:01
- Post category:رجحان / سیاست
- Post last modified:24/12/2015 18:01
- Reading time:1 mins read
Share the love Share this content
نیوز پاکستان
Exclusive Information 24/7