بیجنگ(اسٹاف رپورٹر)چائنا اور امریکہ کی کمپنیوں نے مل کر ایک کھلونا ٹیبلٹ تیار کیا ہے جواصل میں روبوٹ کی شکل میں ایک ٹیبلٹ ہے،جس کی قیمت صرف 20 ڈالر ہے۔
اس روبوٹ کو کراؤڈ فنڈنگ کے تحت تیار کیا گیا ہے جس کا اسپیشل ایڈیشن فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔ یہ ٹیبلیٹ کھل کر ایکشن فگر کی طرح ایک روبوٹ بن جاتا ہے، یہ دھاتی کیس میں بند پتلا سا ٹیبلٹ ہے، چین اور امریکی کمپنی نے ساتھ مل کر ساؤنڈ ویوو نامی روایتی روبوٹ کےنام پر ایک ٹیبلٹ روبوٹ بنایا ہے جو کھل کر ایکشن فگر کی طرح ایک روبوٹ بن جاتا ہے، یہ دھاتی کیس میں بند پتلا سا ٹیبلٹ ہے لیکن اصل میں ٹیبلٹ نہیں بلکہ صرف ایک کھلونا ہے۔
یاد رہے ٹرانسفارمر روبوٹ کےشوقین صارفین اسے صرف 2 ہزار روپے میں خرید سکتے ہیں،تاہم یہ ٹیبلیٹ پہلے مرحلے میں چین میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔