You are currently viewing پی ڈ ایم کا اسٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے، فواد چوہدری

پی ڈ ایم کا اسٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیرفواد چوہدری  کا کہنا ہےکہ کہ پاکستان کی آدھی آبادی پنجابی ہے، پی ڈ ایم کا اسٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے۔

سماجی رابطے کی وئب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کر تے ہوئے وفاقی وزیر  برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ پاکستان کی آدھی آبادی پنجابی ہے، پی ڈ ایم کا اسٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے، نام نہاد نیشلسٹ اربوں روپیہ ڈکارکے اپنے لوگوں کو دھوکہ دینے کیلئے پنجاب کو گالی دیتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ دس سالوں سے بلوچستان کواوسطاً 400 ارب روپیہ ہرسال ٹرانسفرہوتا ہے ایک کروڑکی آبادی ہے یہ پیسہ کہاں گیا؟

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.