You are currently viewing پی ڈی ایم کے جلسے تبدیلی کی نشاندہی کررہے ہیں، اختر مینگل

پی ڈی ایم کے جلسے تبدیلی کی نشاندہی کررہے ہیں، اختر مینگل

کوئٹہ (ڈیسک) سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی  اخترجان مینگل کا کہنا ہےکہ ہم کنٹینر پر تبدیلی کے نعرے نہیں لگاتے عوام کے مسائل اجاگرکیے ہیں

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نےاپنے ایک بیان میں  کہا ہے کہ حکومت کی کرسی ہل رہی ہے، عوامی نیشنل پارٹی حکومت سے علیحدہ ہوجائے تووزیراعلیٰ کی گاڑی زرغون روڈ سے بلوچستان اسمبلی تک نہیں پہنچ پائیں گے، ہم کنٹینر پر تبدیلی کے نعرے نہیں لگاتے عوام کے مسائل اجاگرکیے ہیں، پشاور، ملتان اور لاہور کے جلسے بھی ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت گوجرانوالہ، کراچی اور کوئٹہ میں ہونے والے جلسے تبدیلی کی نشاندہی کررہے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.