You are currently viewing پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا،عوام کی جانب سے مسترد ہونے کے بعد واپس ایوانوں کا رخ اختیارکررہے ہیں،شبلی فراز

پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا،عوام کی جانب سے مسترد ہونے کے بعد واپس ایوانوں کا رخ اختیارکررہے ہیں،شبلی فراز

اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایک پی ڈی ایم اور کئی بیانیے ہیں ،بلاول کا عدم اعتمادپر زور ،احسن اقبال کےاس پر شکوک و شبہات اورمریم کا لانگ مارچ پر اصرار ،پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنےکاواضح ثبوت ہے ۔

اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیرسینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ شاہراہوں پر عوام کو گمراہ کرنے کیلئے نکلے تھے،عوام کی جانب سے مسترد ہونے کے بعد واپس ایوانوں کا رخ اختیار کر رہے ہیں

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.