You are currently viewing پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اور حکمران پارٹیاں انتخابی اتحاد نہیں، حافظ حمد اللہ

پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اور حکمران پارٹیاں انتخابی اتحاد نہیں، حافظ حمد اللہ

پشاور (ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اور حکمران پارٹیاں انتخابی اتحاد نہیں ہے، ہر پارٹی اپنی کارکردگی کے مطابق الیکشن میں جائے گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ ہمارے سربراہ مولانا فضل الرحمن ہیں، گزشتہ دنوں دبئی میں جو مشارت کی گئی ہے اس میں سربراہ پی ڈی ایم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، انہیں مشاورت سے دور رکھا گیا، انہیں نظر انداز کیا گیا، یہ نامناسب بات ہے، اس حوالے سے ہمیں اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔
الیکشن پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں کی مدت 12اور 13اگست کو ختم ہو جائے گی، آئینی اور قانونی طور پر الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی وقت سے پہلے توڑ دی جاتی ہے تو الیکشن 90 روز کے اندر ہو گا، اور اگر اسمبلی وقت پر ختم ہوتی ہے تو 60 روز کے اندر الیکشن ہو گا۔
پی ڈی ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، ہم مقررہ وقت پر الیکشن چاہتے ہیں، ہر سیاسی جماعت علیحدہ الیکشن لڑے گی اور عوام میں جائے گی، البتہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جا سکتی ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.