You are currently viewing پی ڈی ایم حکومت نہیں اپنے لئے خطرہ بن چکی ہے، ہمایوں اختر خان

پی ڈی ایم حکومت نہیں اپنے لئے خطرہ بن چکی ہے، ہمایوں اختر خان

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:26/01/2021 15:08
  • Reading time:1 mins read

لاہور(ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں البتہ پی ڈی ایم اپنے لئے خطرہ بن چکی ہے اور اوراپنی سیاست پر ہی خود کش حملے کئے جارہے ہیں،بلاول بھٹو پی ڈی ایم کی پکڑ میں نہیں آرہے بلکہ سیاست کھیل رہے ہیں ، لانگ مارچ ہو یا شارٹ مارچ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی تجربہ کار حکومت نے جس طرح گروتھ دکھائی اس سے ساری دنیا آگاہ ہے ، روپے کو مصنوعی طریقے سے اوور ویلیو رکھا گیا جس کاخمیازہ پوری قوم نے بھگتا ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے کےلئے غیر معمولی فیصلے کئے اور ہم نے اپنے سیاسی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے کڑوی گولیاں نگلی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کی وبا سے دنیا کی بڑی بڑی معیشتیں تباہ ہوئی ہیں، ہمارے ہمسایہ ملک بھارت کی معیشت 24فیصد نیچے گئی ہے جبکہ ہماری معیشت .4فیصد متاثر ہوئی ، ہم نے محدود وسائل کے باوجود لوگوں کی جانوں اور معیشت کو بھی بچایا ہے لیکن اپوزیشن نے آنکھوں پر بغض کی پٹی باند ھ رکھی ہے اس لئے انہیں کچھ دکھائی نہیں دیتا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں اسمبلیوں سے استعفوں، ضمنی اور سینیٹ انتخابات او رلانگ مارچ کے بعد تحریک عدم اعتماد پر بھی اتفاق رائے نہیں ہے، اپوزیشن کے پاس اصل میں کرنے کے لئے کوئی کام نہیں اس لئے یہ ایک دوسرے کے ساتھ ہی چھپن چھپائی کھیل رہے ہیں۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.