You are currently viewing پی پی کے خلاف اتحاد بنانے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا، منظور وسان

پی پی کے خلاف اتحاد بنانے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا، منظور وسان

خیرپور (ڈیسک) پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ بارشوں کے نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے سندھ حکومت نے گنے اور گندم کے نرخ بڑھائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہاریوں کے حالات دیکھ کر گندم اور گنے کے نرخ مزید بڑھائے جاسکتے ہیں۔ خیرپور میں میڈیا سے گفتگو میں منظور وسان نے کہا کہ عام انتخابات 2023ء کے مئی یا جون کے وسط میں ہوسکتے ہیں، پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنانے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ سیلاب زدہ علاقوں سے تاحال پانی کھڑا رہنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے کوتاہی ہوئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بہت سے علاقوں میں تاحال سیلاب کا پانی کھڑا رہنے کی وجہ ناقص اور ناکارہ ڈرینیج نظام ہے۔