Connect with us

اسلام آباد

پی ٹی وی حملہ کیس ، صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی سمیت 26کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں اہم پیشرفت ،وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ۔

 منگل کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔عدالت نے شوکت یوسفزئی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ سماعت کے دوران عدالت نے پی ٹی آئی کے 26کارکنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ۔ سماعت کے دور ان شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین ، اسد عمر اور شفقت محمود کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی عدالت نے ایک دن کیلئے حاضری استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں ۔ صدر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کی بریت کی درخواستوں پر بحث نہ ہو سکی ۔ بعد ازاں کیس کی سماعت اٹھائیس مارچ تک ملتوی کر دی گئی

اس کا اشتراک:

اسلام آباد

بلاول بھٹو زر داری کی گوادر میں مسافروں کو قتل کئے جانے کے واقعہ کی شدید مذمت

-->

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے گوادر میں مسافروں کو قتل کئے جانے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پھر بلوچستان میں معصوم انسانوں کا خون بہایا گیا، حکومت دہشت گردوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واقعہ کی مذمت اور شہیدوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے اپنے بیا ن میں کہا کہ ایک بار پھر بلوچستان میں معصوم انسانوں کا خون بہایا گیا، حکومت دہشت گردوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کیسے ممکن ہے کہ حکومت دہشت گردی کی نرسریوں سے لاعلم ہو،حکومت دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لائے۔

Continue Reading

اسلام آباد

مکران کوسٹل ہائی وے پر معصوم لوگوں کا قتل وحشیانہ فعل ہے، آصف علی زر داری

-->

اسلام آباد (ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی شریک چیئر مین سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر معصوم لوگوں کا قتل وحشیانہ فعل ہے۔

ایک بیان میں آصف زرداری نے کہاکہ معصوم انسانوں کا خون بہانے والے نا قابل معافی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جاتا تو ایسے سانحے نہ ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی ایک لعنت ہے اس کو ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ شہیدوں کے ورثاء کے غم میں شریک ہیں۔

متعلقہ اشاعت

Continue Reading

اسلام آباد

وزیراعظم نے مکران کوسٹل ہائی وے دہشتگردی واقعے پر رپورٹ طلب کرلی

-->

اسلام آباد (ڈیسک)وزیر اعظم عمرا خان  نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردری  کی سخت مذمت   کر تے ہوئے  حکام  سے واقعے  پر رپورٹ طلب کر لی ۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ مکران کوسٹل ہائی وے کے واقعے میں بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا گیا، ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں

وزیراعظم نے دہشت گردی کے واقعے پر حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کے متاثرین کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

یاد رہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم افراد نے مسافر کوچ سے شناخت کے بعد 14 افراد کو دور لے جا کر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

متعلقہ اشاعت

Continue Reading
/

Facebook

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں