You are currently viewing پی ٹی آئی کو عوام سے غرض نہیں، ایوان میں غنڈا گردی کرنے آتی ہے، شازیہ مری

پی ٹی آئی کو عوام سے غرض نہیں، ایوان میں غنڈا گردی کرنے آتی ہے، شازیہ مری

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایوان میں غنڈا گردی کرنے آتی ہے انہیں عوام سے کوئی غرض نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے غریب اور پسے ہوئے طبقے کی بات کی تو چیئر مین کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی نے شور مچا کر ماحول خراب کردیا۔
پی پی پی رہنما نے کہا کہ ہم 9 مئی میں ملوث ٹولے کو ایوان کا ماحول ہرگز خراب نہیں کرنے دیں گے۔
شازیہ مری نے بیان میں کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ایوان میں کسانوں کے لیے آواز اٹھائی اور کسانوں کے معاشی قتل پر حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.