You are currently viewing پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط، معاملہ وزیراعظم آفس دیکھ رہا ہے، دفتر خارجہ

پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط، معاملہ وزیراعظم آفس دیکھ رہا ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا معاملہ وزیراعظم آفس دیکھ رہا ہے، مزید معلومات ملتے ہی آگاہ کیا جائے گا۔
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے خوراک فراہمی والے افراد کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان مسلم کانفرنس کے فیکشنز پر پابندیوں کو مسترد کرتا ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت کے حالیہ فیصلے سے 8 کشمیری جماعتوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان 6 مارچ کو یورپی یونین کے ساتھ سیاسی مشاورت کرے گا، اسلحہ کی فراہمی کے معاملے پر 4 پاکستانیوں سے متعلق امریکی بیان دیکھا ہے، اس سے متعلق پاکستان میں امریکی سفارتخانے سے رابطے میں ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ہم نے امریکی محکمہ انصاف کی رپورٹس دیکھی ہیں، حوثیوں کو اسلحہ اسمگلنگ میں گرفتار باشندوں کی شہریت کی امریکا سے تصدیق نہیں ہوئی، ہم نے ان کی شناخت کی تصدیق کے لیے امریکا سے قونصلر رسائی مانگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قونصلر رسائی ملنے کے بعد ہی گرفتار شدگان کی شہریت کی تصدیق کرسکتے ہیں، ہم اس معاملے پر اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سے رابطے میں ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ تاریخی حقیقت ہے جب بھی بھارت نے جارحانہ انداز اختیار کیا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا، بھارت کے بیانات خطے کا ماحول خراب کرنے کی کوشش ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.