You are currently viewing پی ٹی آئی نے ملک گیر گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی نے ملک گیر گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے دھاندلی کے خلاف ملک گیر گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملک گیر گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ دھاندلی کیخلاف گرینڈ الائنس بنانے جارہے ہیں، تمام قوتوں کو اکٹھا کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے مل کر جدوجہد کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب کی جماعتوں سے رابطے کریں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.