You are currently viewing پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر نے قیادت کی شرپسندی پر اکسانے کا بھانڈا پھوڑ دیا

پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر نے قیادت کی شرپسندی پر اکسانے کا بھانڈا پھوڑ دیا

لاہور (ڈیسک) پی ٹی آئی کے پی پی 148 کے ٹکٹ ہولڈر میاں عباد فاروق نے پارٹی ٹکٹ واپس کردیا۔
میاں عباد فاروق نے ویڈیو بیان میں کہا کہ یاسمین راشد اور محمود الرشید سمیت دیگر قیادت نے فون کرکے لبرٹی مارکیٹ بلوایا، لبرٹی مارکیٹ بلوا کر مجھ سے کہا گیاکہ کور کمانڈر ہاؤس جاکر آگ لگانی ہے۔

پی ٹی آئی کارکن نے کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس میں جو ہوا وہ اچھا نہیں ہوا، یہ ہمارے اپنے ادارے ہیں، فوج سمیت تمام اداروں کی عزت کرنی چاہیے۔
میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کرتا ہوں، اس کی وجہ صرف یہ ہےکہ ٹکٹ اگر گالی دے کر یا ادارے کو آگ لگا کر ملتی ہے تو یہ ٹکٹ نہیں چاہیے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7