You are currently viewing پی ٹی آئی کے شیر افضل اور لیگی رہنما افنان اللہ ٹی وی پروگرام کے دوران گتھم گتھا

پی ٹی آئی کے شیر افضل اور لیگی رہنما افنان اللہ ٹی وی پروگرام کے دوران گتھم گتھا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل پر سیاسی جماعتوں کے رہنما گتھم گتھا ہوگئے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر افنان اللہ ٹی وی پروگرام کے دوران دھینگا مشتی پر اتر آئے۔
بحث کے دوران تلخ کلامی اور پھر نازیبا الفاظ کی ادائیگی کے بعد نوبت مار پٹائی تک پہنچ گئی۔
پروگرام کے دوران ہی دونوں ایک دوسرے پر پل پڑے، پہلے دھکے دیئےاور بعدازاں ایک دوسرے پر تھپڑ وں اور مکوں کی بارش کردی۔
مار پیٹ کرتے ہوئے دونوں فرش پر گرپڑے، بعدازاں پروگرام کے سیٹ پر موجود عملے نے بیچ بچاؤ کراتے ہوئے دونوں کو علیحدہ کیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.