You are currently viewing پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد (ڈیسک) سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیے گئے۔
اسلام آباد کی عدالت نے فواد چوہدری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں فواد چوہدری کے خلاف فراڈ کیس کی سماعت ہوئی ، پولیس نے فواد چوہدری کو کپڑے سے ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا۔
فواد چوہدری کے کہنے پر ان کے بھائی وکیل صفائی فیصل چوہدری نے عدالت سے درخواست کی کہ فواد چوہدری سابق وفاقی وزیر اور سپریم کورٹ کے وکیل ہیں، عدالت نے پولیس کو سر پر کپڑا ڈالنے سے منع کیا تھا، حکم عدولی پر توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔
پراسیکیوٹر عدنان علی نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری ٹال مٹول کر رہے ہیں، ان سے پیسے وصول کرنا ہیں، فواد چوہدری پولیس سے تعاون نہیں کررہے جبکہ ان سے پستول بھی برآمدکروانی ہے ، اس لیے ریمانڈدیا جانا چاہیے۔
عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے ان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔