You are currently viewing پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کا کیس بدنیتی پرمبنی ہے، الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے، وزیر اعظم

پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کا کیس بدنیتی پرمبنی ہے، الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ براڈشیٹ کے معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں، یہ معاہدہ سابق صدر پرویز مشرف نے کیا تھا۔

نجی ٹی وی کو اپنے ایک انٹرویو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کا کیس بدنیتی پرمبنی ہے، الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے۔

براڈ شیٹ معاہدے کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کے معاملے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ، یہ معاہدہ پرویز مشرف نے کیا تھا، براڈ شیٹ نے نواز شریف کے 800 ملین ڈالرز کے اثاثے ڈھونڈ کر نکالے، اس پر عدالت نے کہا کہ واقعی نوازشریف کے اثاثے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس پر معاہدے کے تحت حکومت کو رقم دینا تھی، اگر پیمنٹ نہ کرتے تو ایک دن کا سود 5 ہزار پاؤنڈ دینا پڑتا۔

بجلی کی قیمت میں اضافے پر کہا کہ بجلی کی قیمت اس لیے بڑھائی کہ ملک پر مزید قرضے نہيں چڑھا سکتے۔

خیال رہے کہ براڈ شیٹ معاملے پر وفاقی حکومت نے تحقیقات کیلئے جسٹس(ر)  عظمت سعید کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی اور انہیں اختیار دیا تھا کہ وہ جسے چاہیں کمیٹی میں شامل کریں۔

ریٹائر جسٹس کے نام پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.