You are currently viewing پی ٹی آئی کی ایف بی آرمیں ناکامی کی وجہ سے سندھ کو 229 ارب روپےنقصان ہوا ، چیئرمین پی پی پی

پی ٹی آئی کی ایف بی آرمیں ناکامی کی وجہ سے سندھ کو 229 ارب روپےنقصان ہوا ، چیئرمین پی پی پی

کراچی (ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہناہےکہ پی ٹی آئی کی ایف بی آرمیں ناکامی کی وجہ سے سندھ کو 229 ارب روپے کا نقصان ہوا ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے ٹویٹرپیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کی ایف بی آرمیں ناکامی کی وجہ سے سندھ کو 229 ارب روپے جب کہ پنجاب کو483 ارب روپے کا نقصان ہوا، سندھ ریونیوبورڈ نے اس سال 105 ارب روپے سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا، معیشت کی سست رفتاری اورکورونا وائرس کے باوجود سندھ کے ریونیو میں پانچ فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، ملک کے ایک لاکھ صحت یاب مریضوں میں سندھ کا تناسب 46 فیصد ہے، صوبے میں 46 ہزار824 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.