You are currently viewing پی ٹی آئی کو دھچکا: ممنوعہ فنڈنگ، الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈ نگ رپورٹ درست قرار

پی ٹی آئی کو دھچکا: ممنوعہ فنڈنگ، الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈ نگ رپورٹ درست قرار

اسلام آباد (ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی رپورٹ کو درست قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی۔
آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی استدعا پر مختصر اور زبانی فیصلہ جاری کیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق، جسٹس بابر ستار، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل لارجر بینچ نے فیصلہ سنایا جب کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔