You are currently viewing پی ٹی آئی کا ہر ایم این اے استعفے کی تصدیق کریگا، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا جوابی خط

پی ٹی آئی کا ہر ایم این اے استعفے کی تصدیق کریگا، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا جوابی خط

اسلام آباد (ڈیسک) قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے استعفوں سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کے خط کا جواب دے دیا۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے لیے بلایاجائے گا اور پی ٹی آئی کے ہر رکن قومی اسمبلی کو ذاتی حیثیت میں اپنے استعفے کی تصدیق کرناہوگی۔ جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی ارکان کو 6 سے 10 جون تک استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر چیمبر بلایا گیا تھا لیکن باضابطہ مدعو کرنے کے باوجود پی ٹی آئی کا کوئی رکن قومی اسمبلی استعفے کی تصدیق کے لیے نہیں آیا۔ استعفوں کی منظوری کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کا بدھ یا جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7