اسلام آباد (ڈیسک) پی ٹی آئی کا سیکیورٹی اداروں کو بدنام کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حساس اداروں نے پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی گفتگو پکڑی گئی ہے جس میں تحریک انصاف نے ملک کے سیکیورٹی اداروں کو بدنام کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ گفتگو ایک پی ٹی آئی رہنما کے گھر پر فرضی چھاپے سے متعلق ہے، جب کہ دوسرے کھیل میں ریپ کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا جس کا الزام ملک کے سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کے سر تھونپنا تھا، تحریک انصاف یہ کھیل رچا کے بین الاقوامی میڈیا میں اچھالے جانے کا پروگرام بنا چکی تھی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے مزید بتایا کہ منصوبے میں شامل تھا کہ چھاپے کے دوران گھر پر فائرنگ ہو تا کہ لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹی جا سکیں اور ملک کو بدنام کیا جا سکے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف منصوبے کے بے نقاب کیا بلکہ آڈیو میں شامل کرداروں کی نگرانی بھی کی گئی۔
