کراچی (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے حلیم عادل شیخ کو سندھ کا صدر مقرر کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے حلیم عادل کو سندھ کا صدر مقرر کیے جانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
حلیم عادل تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سے مذاکراتی ٹیم کا بھی حصہ رہے ہیں، اب پی ٹی آئی نے انھیں سندھ کی صدارت کی ذمے داریاں تفویض کی ہیں۔
