You are currently viewing پی ٹی آئی صدر کی اہلیہ، بیٹے اور بہو کی حفاظتی ضمانت منظور

پی ٹی آئی صدر کی اہلیہ، بیٹے اور بہو کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ، بیٹے اور بہو کی لاہور کے مقدمے میں 7 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اِن چیمبر سماعت کی۔
درخواست گزاروں کی جانب سے سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی، بیٹے راسخ الہٰی اور بہو زارا علی الہٰی کی 20، 20 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پٹیشنرز کو 7 دنوں میں لاہور کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے لاہور میں 19 جولائی کو درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کی۔
عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزاروں کو سیاسی انتقام کا سامنا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.