اسلام آباد (ڈیسک) انتظامیہ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو گرفتار کر لیا۔
حسان نیازی کو اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت کے احاطے سے باہر گرفتار کیا گیا۔
عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس آمد پر ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ اور گاڑیاں نذر آتش کرنے کے الزام میں درج ایف آئی آر کے تحت حسان نیازی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سربراہ تحریک انصاف کے فوکل پرسن حسان نیازی جوڈیشل کمپلیکس پر افراتفری کے موقع پر موجود تھے۔
یاد رہے کہ عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے دوران کمپلیکس کا مرکزی گیٹ ٹوٹا، پولیس کی 2گاڑیاں اور 7موٹر سائیکلیں جلائی گئیں، جب کہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔
