You are currently viewing پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے سپریم کورٹ کیخلاف نازیبا الفاظ

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے سپریم کورٹ کیخلاف نازیبا الفاظ

لاہور (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے خلاف نازیبا الفاظ پر مبنی پیغام ٹوئٹر پر شیئر کردیا۔ پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ سپریم کورٹ اپنے بنیادی کام سے کام رکھے، اس کا کام بنیادی حقوق کا تحفظ ہے۔ انہوں نے ہرزہ سرائی کی کہ عدالتوں کی بنیادی حقوق پر کارکردگی شرم ناک ہے، عدالتیں اپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔ انھوں نے مزید لکھا ہے کہ عدالتیں ہمیں سیاسی نظام پر بھاشن دینا بند کریں، سیاسی نظام میں تبدیلی پاکستان کے عوام کا حق ہے۔