You are currently viewing پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت نے ضلع کیماڑی بنانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی

پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت نے ضلع کیماڑی بنانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی

کراچی (ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ضلع کیماڑی بنانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی۔

رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف عامر لیاقت حسین نے ضلع کیماڑی بنانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے۔ اس موقع پر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ میری پٹیشن کو وزیراعظم عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہے، بڑی منصوبہ بندی سے حکومت سندھ کام کر رہی ہے، فضل الرحمان کے بھائی کو تعینات کرنا بھی منصوبہ بندی کا حصہ تھا جب کہ بلدیاتی حکومت ابھی قائم ہے اس سے مشورہ بھی نہیں کیا گیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.