اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی نے پاک فوج کےاعلیٰ افسران کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور میجر جنرل فیصل نصیر کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کرنے کے علاوہ سوشل میڈیا پر میجر جنرل فیصل نصیر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو قیمت ادا کرنی پڑے گی، میں ہر فورم پر آپ کے خلاف جاؤں گا۔ پی ٹی آئی سینیٹر نے دھمکی دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں میجر جنرل فیصل نصیر کے خلاف ہر قانونی اور اخلاقی فورم کا استعمال کروں گا۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا پاک فوج کے افسران کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال
- Post author:Umer Khan
- Post published:26/11/2022 18:50
- Post category:اسلام آباد / پاکستان / ٹوئیٹ
- Post last modified:26/11/2022 18:50
- Reading time:1 mins read
Tags: Azam Swati, Inappropriate words, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, Pak Army, pakistan news, pti, tweet