اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطہ نہیں ہو رہا۔
ترجمان اسد قیصر نے بتایا کہ اسد قیصر اور پرویز خٹک صبح 11 بجےکسی سے ملنے نامعلوم مقام پر گئے تھے۔
دریں اثناء خیبرپختونخوا پولیس نے پرویز خٹک اور اسد قیصر کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی پولیس نے اسد قیصریا پرویز خٹک کو گرفتار نہیں کیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل عمران خان کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کے لیے 7 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا گیا تھا جس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر، حلیم عادل شیخ، عون عباس، مراد سعید اور حماد اظہر شامل تھے۔