You are currently viewing پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم

لاہور (ڈیسک) ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 72 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کیے جانے کے خلاف درخواستوں کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔
سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے استعفوں کی منظوری کالعدم قرار دے دی۔
عدالت نے تمام پی ٹی آئی اراکین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہوں ، عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز کو بھی ہدایت کی کہ ارکان کا موقف سن کر مناسب فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.