لاہور(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لاہور میں پاکستان سپر لیگ کو شفاف بنانے کے لیے انسداد بدعنوانی کی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ میں پی ایس ایل کی پانچوں ٹیموں کے نمائندوں اور افیسرز نے شرکت کی ۔ اس موقع پر آئی سی سی کے انٹیلی جنس کورڈینیٹر مارٹن ورٹیجن نے شرکاء کو ٹریننگ دی ۔
ورکشاپ سے پی سی بی کے سیکیورٹی ڈائریکٹر محمد اعظم کا کہنا تھا کہ اس ورکشاپ کے ذریعے پی ایس ایل میں ہمیں بدعنوانی سے بچنے میں مدد ملے گی اور آئندہ بھی اس قسم کی ورکشاپ کا نعقاد کیا جائے گا تاکہ بدعنوانی سے بچا جا سکے۔