You are currently viewing پی ایم ایل اور ایم کیو ایم میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے پہلا اجلاس آج ہوگا

پی ایم ایل اور ایم کیو ایم میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے پہلا اجلاس آج ہوگا

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے دونوں جماعتوں کی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔
آج دوپہر مسلم لیگ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کمیٹیاں اپنی اپنی تجاویز دیں گی۔
ملاقات کے دوران ورکنگ ریلیشن شپ سمیت دیگر معاملات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔
یاد رہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد ایم کیو ایم کا ایک وفد ملاقات کے لیے لاہور گیا تھا۔
بعد ازاں مسلم لیگی رہنماؤں کا وفد کراچی میں ایم کیو ایم کے بہادر آباد مرکز آیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.