سیالکوٹ(ڈیسک) پی ایف یو جے کے صدر رانا محمد عظیم، سیکرٹری جنرل جی ایم جمالی، پی یو جے کے صدر شہزاد حسین بٹ اور جنرل سیکرٹری اشرف مجید کی ہدایت پر پی یو جے کی پانچ رکنی ٹیم نے سیالکوٹ میں قتل ہونے والے صحافی ذیشان بٹ کی فیملی سے ملاقات کی اور ڈی پی او سیالکوٹ، آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی سی او سیالکوٹ سے بھی ملاقاتیں کیں اور اس ککس کے حوالے سے اپ ڈیٹ لی گئیں ۔ مرحوم مقتول ذیشان بٹ کی فیملی کو پی ایف یو جے اور پی یو جے کی طرف سے قانونی مکمل معاونت کرنے کی یقین دہا نی کروائی اور اس کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ بار کے سابق سیکرٹری آفتاب باجوہ صاحب قانونی جنگ لڑیں گے مقتول کے لواحقین کو اس حوالے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس واقعہ کے ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پی ایف یو جے اپنا پورا کردار ادا کرے گی منگل سے پنجاب بھر میں اس بیہمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم، پی یو جے کے صدر شہزاد حسین بٹ جنرل سیکرٹری جنرل اشرف مجید اور پی یو جے کے دیگر عہد داران اس حوالے سے آئی پنجاب سمیت اہم حکومتی ذمہ داران سے ملاقاتیں کریں گے صحافیوں کو تحفظ دینے اور ان کی سیکورٹی بہتر بنانے کے حوالے سے آج ایک پٹیشن بھی سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی ہے
پی ایف یوجےاورپی یو جے کے صحافی ذیشان بٹ کے قتل پراحتجاجی مظاہروں کااعلان
- Post author:Staff Reporter
- Post published:29/03/2018 14:06
- Post category:پاکستان / پنجاب
- Post last modified:30/03/2018 13:54
- Reading time:0 mins read
Staff Reporter
Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.