راولپنڈی (ڈیسک)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا زبردست ٹاکرا ہوا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کھلاڑیوں نے ریکارڈز کے ڈھیر لگا دیے۔
سب سے شاندار ریکارڈ ملتان سلطانز کے عثمان خان نے بنایا، انھوں نے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنا کر سابقہ تمام ریکارڈز توڑ ڈالے، انھوں نے 36گیندوں پر سنچری اسکور کر دی۔
اسی میچ میںکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قیس احمد مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے، انھوں نے چار اوورز کرائے اور ایک وکٹ حاصل کر سکے، اس دوران ان کو 77رنز پڑے ۔
تیسرا ریکارڈ میچ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ رنز کا بننا رہا۔ ملتان سلطانز نے 262اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 253رنز بنائے، اس طرح ایک میچ میں کل 515رنز بنائے گئے جو کسی بھی ٹی 20میچ کے سب سے زیادہ رنز ہیں۔
اسی میچ میں سب سے زیادہ بائونڈریز کا ریکارڈ بھی بنا ۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے مجموعی طور پر 78بائونڈریز کھیلی گئیں۔ میچ میں کل33چھکے اور 45چوکے مارے گئے۔
اس سے پہلے یہ ریکارڈ 75بائونڈریز کا تھا جو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ میں قائم ہوا تھا۔
بائونڈریز کے ذریعے سے 378 رنز بے جو بذات خود ایک ریکارڈ بن گیا۔ اس سے قبل بائونڈریز سے بننے والے سب سے زیادہ 362رنز تھے جو جمیکا تلاواز اور ٹرینبا گو نائٹ رائیڈرز نے مل کر بنائے تھے۔
