You are currently viewing پی ایس ایل: کراچی کنگز کی شاندار بولنگ، زلمی کی 2 وکٹیں گرگئیں

پی ایس ایل: کراچی کنگز کی شاندار بولنگ، زلمی کی 2 وکٹیں گرگئیں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف کھیلتے ہوئے پشاور زلمی کی 2 وکٹیں گر گئیں۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے صفر رنز پر صائم ایوب کی وکٹ گنوائی جنہیں شعیب ملک نے آؤٹ کیا۔
بعدازاں محمد حارث 6 رنز بناکر میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
ٹاس کے موقع پر پشاور کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ان کی ٹیم ٹاس جیتتی تو وہ پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔
یاد رہے کہ پشاور زلمی اور کراچی کنگز دونوں ہی اپنے پہلے میچز ہار چکی ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.