You are currently viewing پی ایس ایل: کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت

پی ایس ایل: کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیتا اور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے موقع پر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ان کی ٹیم ٹاس جیتتی تو وہ پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔
یاد رہے کہ پشاور زلمی اور کراچی کنگز دونوں ہی اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں۔
پشاور زلمی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شکست دی تھی جبکہ کراچی کنگز کو ملتان سلطانزکے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.