You are currently viewing پی ایس ایل کا فائنل25 مارچ کو کراچی میں ہو گا ، چیئرمین  پی سی بی

پی ایس ایل کا فائنل25 مارچ کو کراچی میں ہو گا ، چیئرمین پی سی بی

کراچی(ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں ہو گا ، ہماری پوری کوشش ہے کہ 15 فروری تک کراچی اسٹیڈیم مکمل ہو جائے

گزشتہ  روز شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چیئرمین  نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ 15 فروری تک کراچی اسٹیڈیم مکمل ہو جا ئے ،، پی سی ایل کا فائنل 25 فارچ کو کراچی میں ہوگا،

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میرے دورہ کراچی کے دو تین مقاصد تھے، وزیراعلیٰ سندھ ، ڈی جی رینجرز سے ملاقات ہوئی ،سب سے پہلے پی ایس ایل کے حوالے سے سیکیورٹی اقدامات پر بات چیت ہوئی، ایونٹ کیلئے پہلے سیکیورٹی پلان بنے گا، غیر ملکی ماہرین کو بلا کر سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دیناہوگی

نجم سیٹھی نے کہا کہ سندھ حکومت پی ایس ایل فائنل کیلئے بھرپورتعاون کررہی ہے، پی ایس ایل کا فائنل 25مارچ کو کراچی میں ہوگا، کراچی میں میچ کرانے سے دنیا کو امن کا پیغام جائیگا۔

ہماری پوری کوشش ہے کہ کراچی اسٹیڈیم کو ایونٹ سے قبل مکمل کرلیا جائے،15فروری نہیں تو مارچ میں بھی مکمل ہوجائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا، خوانخواستہ کسی وجہ پر کراچی میں میچ نہ ہوا تو پھر لاہور میں ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے ہونے والے کنٹریکٹ کے حوالے سے ہم چاہتے ہیں اس پر عمل بھی ہو، اگر بھارت کو پاکستان کے ساتھ سیریز نہیں کھیلنی نہیں تھی تو پھر کنٹریکٹ کیوں کیا؟

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.