کراچی (ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیئر مین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں ہی ہو گا ، غیر ملکی کھیلاڑی بھی پاکستان میں سیکیورٹی سے مطمئن ہیں
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کےچیئر مین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کراچی والوں تیار ہوں جاؤں پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں ہی ہو گا ، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں زیادہ ترکام مکمل ہو گیا ہے اب ہمیں پلان بھی کی ضرورت نہیں ، 15 مارچ کو دبارہ کراچی آؤں گا انشاء اللہ کام مکمل ہوگا ۔ ایک بار پھر کنفرم کر رہا ہوں کہ فائنل کراچی میں ہی ہوگا
سربراہ قومی کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز اکی ٹیم تین میچز کھیلنے پاکستان آئے گی،
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز لاہور میں کھیلا جائے گا جو یکم ،2 اور 4 اپریل کو ہوں گے