You are currently viewing پی ایس ایل: کراچی کنگز نے زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل: کراچی کنگز نے زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے کیرون پولارڈ کی دھواں دار اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔
کراچی کنگز نے پشاور زلمی کا 155 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا۔
کیرون پولارڈ 49 اور جیمز ونس 38 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیتا اور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
زلمی کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار دکھائی دی، پشاور نے 19.5 اوورز میں 154 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
شعیب ملک نے صفر پر صائم ایوب کو آؤٹ کیا، بعدازاں محمد حارث 6 رنز بناکر میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 72 رنز بناکر نمایاں رہے، علاوہ ازیں ٹام کوہلر کیڈمور 2، رومن پاؤل 39، آصف علی 23، عامر جمال ایک، لوک ووڈ 8 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
محمد ذیشان، سلمان ارشاد اور وقار سلام کوئی رن نہ بنا سکے۔
کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور حسن علی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.