You are currently viewing پی ایس ایل میں(منگل) کو دو میچوں کا فیصلہ ہو گا

پی ایس ایل میں(منگل) کو دو میچوں کا فیصلہ ہو گا

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:14/06/2021 16:38
  • Reading time:1 mins read

ابوظہبی(ڈیسک)پاکستان سپر لیگ میں (منگل) کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔

یو اے ای میں جاری لیگ کے 23ویں میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں مدمقابل ہوں گی۔ لاہور قلندرز کو سہیل اختر لیڈ کریں گے جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں شاہین آفریدی، فخر زمان، محمد حفیظ اور راشد خان شامل ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی اور اسے کیمرون ڈیلپورٹ، محمد نواز اور محمد حسنین کی خدمات حاصل ہیں۔ اسی روز دوسرا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کراچی کی کپتانی کے فرائض عماد وسیم انجام دے رہے ہیں جبکہ اس ٹیم میں بابر اعظم، محمد عامر اور مارٹن گپٹل جیسے مایہ ناز کھلاڑی شامل ہیں۔ پشاور زلمی کو وہاب ریاض لیڈ کر رہے ہیں اس میں شعیب ملک، کامران اکمل اور محمد عرفان جیسے تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔