You are currently viewing پی ایس ایل مقابلوں سے متعلق فیصلہ وفاق کرے گا، فیاض الحسن چوہان

پی ایس ایل مقابلوں سے متعلق فیصلہ وفاق کرے گا، فیاض الحسن چوہان

لاہور (ڈیسک)و زیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل مقابلوں سے متعلق فیصلہ وفاق کرے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہریوں کو بےجا خوف میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان کرونا وائرس کی عالمی وبا سے کافی حد تک بچا ہوا ہے، کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے تمام ادارے مل کر کام کریں گے، تمام پاکستانیوں کو کرونا وائرس کا مل کر مقابلہ کرنا ہے، دہشت گردی کی طرح کورونا وائرس کو بھی شکست دیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ جنوری میں کرونا وائرس سے متعلق آگاہی مہم شروع کردی تھی، کرونا وائرس سے متعلق افواہوں کے تدارک کےلیے کام کررہے ہیں، پنجاب میں ایران سے زائرین داخل نہیں ہوئے، پنجاب میں جو زائرین داخل ہوں گے ان کیلئے احتیاطاً کیمپ لگایا گیا ہے، بلوچستان میں اس حوالے سے بہت سنگین صورتحال ہے، پی ایس ایل کے بقیہ میچ مکمل کرنے ہیں یا نہیں یہ فیصلہ وفاق کرے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.