You are currently viewing پی ایس ایل فائیو :ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ایس ایل فائیو :ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری

ملتان (ڈیسک) پاکستان سپرلیگ  کےبارویں  میچ میں  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ملتان سلطانز کی بیتنگ جاری ہے

ر لیگ میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ملتان میں کھیلا جارہا ہے جہاں ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ بیٹنگ وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے اور ہم گزشتہ روز اچھی بیٹنگ کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، پہلے بلے بازی کرکے اچھا اسکور کرنےکی کوشش کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، آج شاہد آفریدی کی جگہ بلاول بھٹی جب کہ روی بوپارہ کی جگہ جیمز وینس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس موقع  پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم  بولنگ کا فیصلہ کرتے۔

کپتان سرفراز احمد نے بتایا کہ آج احمد شہزاد کی جگہ احسن علی ٹیم میں شامل ہیں جب کہ ٹائمل ملز کی جگہ انور علی پرفارم کریں گے۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.