You are currently viewing پی ایس ایل فائیو : ملتان سلطانز نے کراچی کنگز اورپشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دےدی

پی ایس ایل فائیو : ملتان سلطانز نے کراچی کنگز اورپشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دےدی

ملتان / راولپنڈی ( ڈیسک)  پاکستان سپرلیگ فائیو میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز اور پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی ۔

ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 134 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں ہی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور بالترتیب 16 اور 13 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔ الیکس ہیلز بھی 29 رنز ہی بناسکے جب کہ کیمرون ڈیلپورٹ کی اننگز 8 رنز تک محدود رہی۔

چاڈوک والٹن 15 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، کپتان عماد وسیم بھی صرف 5 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے، کراچی کنگز کی آخری امید افتخار احمد کے آؤٹ ہونے پر دم توڑ گئی وہ بھی 14 رنز ہی بناسکے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر 3، شاہد آفریدی اور سہیل تنویر نے 2،2 جب کہ معین علی، محمد عرفان اور محمد الیاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز معین علی اور زیشان اشرف نے کیا تاہم صرف 31 کے مجموعی اسکور پر زیشان اشرف آؤٹ ہوگئے۔

جبکہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر سے ہوا جس کی وجہ سے میچ 16، 16 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کامران اکمل اور ٹام بینٹن نے اننگز کا آغاز کیا ، کامران 20 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔ پشاور زلمی کی جانب سے حیدر علی اور ٹام بینٹن 34 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، اوپنر کامران اکمل 14 رنز ہی اسکور کرسکے۔ پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے اور فتح کے لیے لاہور قلندرز کو 133 رنز کا ہدف دیا۔

لاہور قلندر کی جانب سے بالنگ میں دلبر حسین نے 4 اور ڈیوڈ ویسے نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہین شاہ آفریدی صرف 1 وکٹ حاصل کرسکے۔

جواب میں لاہور قلندر نے بیٹنگ شروع کی تاہم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرسکی اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ دلبر حسین نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ون ڈاؤن آنے والے کپتان شان مسعود اور اوپنر معین علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور جارحانہ انداز میں نصف سنچریاں مکمل کیں، اوپنر معین علی نے 65 اور شان مسعود نے 61 رنز بنائے جب کہ ریلی روسو صرف 8 رنز بناکر محمد عامر کی گیند پر کیچ دے بیٹھے، روی بوپارہ بھی صرف 9 رنز ہی بناسکے۔

کپتان شان مسعود اور اوپنر معین علی کی زبردست بیٹنگ کے باعث ملتان سلطانز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.