کراچی (ڈیسک) پاکستان سپر لیگ5 میں سب سے زیادہ 22 چھکوں کا ریکارڈ لاہور قلندرز کے بین ڈنک کے نام ہوگیا۔
گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف لاہور قلندرز کے کھیلاڑی بین ڈنک نے 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کے دوران 12 سکسرز جڑے، اس طرح انھوں نے شاداب خان کو پیچھے چھوڑ دیا جنھوں نے پی ایس ایل 5 میں اب تک 15 چھکے لگائے ہیں۔
بین کٹنگ 13 کولن منرو اور شین واٹسن 12، 12 چھکے جڑچکے ہیں