You are currently viewing پی ایس ایل فائیو:لاہورقلندرزاورپشاور زلمی آمنےسامنے،بارش کےباعث میچ متاثرہونےکاخدشہ

پی ایس ایل فائیو:لاہورقلندرزاورپشاور زلمی آمنےسامنے،بارش کےباعث میچ متاثرہونےکاخدشہ

راولپنڈی(ڈیسک) پاکستان سپری لیگ فائیو کے دسویں میچ میں آج لاہور قلندرز  کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہو گا جبکہ راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث میچ متاثر ہو نےکا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

آج رات راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا جانا ہے تاہم گزشتہ رات سے ہونے والی موسلا دھار بارش نے شائقین کرکٹ کو پریشان کردیا ہے۔

بارش کے باعث پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے گراؤنڈ میں پانی کھڑا ہوگیا ہے تاہم گراؤنڈ انتظامیہ نے پچ کو کورز سے ڈھانپ رکھا ہے جب کہ اسٹیڈیم میں نکاسی آب کے لیے ٹیمیں متحرک ہیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کو راولپنڈی میں ہونے والے میچز بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ میدان اور پچ کی کنڈیشن دیکھ کرآج کے میچ کا فیصلہ کیا جائے گا، شائقین کرکٹ کے جوش و جذبہ کا اندازہ ہے لہذا میچ کے انعقاد کی ہر ممکن کوشش ہے۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.