You are currently viewing پی ایس ایل دوسرے الیمینیٹر میں آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا

پی ایس ایل دوسرے الیمینیٹر میں آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا

کراچی(ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے دوسرے الیمینیٹر میں آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ مد مقابل ہوں گے۔

پی ایس ایل فائنل میں جگہ بنانے کے لیےنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹد شام 7 بجے آمنے سامنے ہوں گے۔

دونوں ٹیموں میں آج جو فاتح ہوگا وہ فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سے ٹکرائے گا۔

پشاور زلمی ایونٹ کے 7  میچز میں فاتح رہی ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 میچز اپنے نام کیے  ہیں۔

پشاور زلمی کی جیت کے لیے شائقین کی نظریں حسن علی، کامران اکمل، کیرون پولارڈ، وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی پر ہیں۔

جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں لیوک رونکی، فھیم اشرف، شاداب خان، کیمرون ڈیلپورٹ اور آصف علی کی جانب سے دلچسپ مقابلہ کرنے کی امید ہے

گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کیا اور پشاور زلمی سے مقابلہ کرنے کے لیے دوسرے الیمینیٹر میچ میں کوالیفائی کیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.